گلی سے ٹریکٹر گزارنے پرجھگڑا ‘ مزدور جاں بحق ‘ ملزم فرار

گلی سے ٹریکٹر گزارنے پرجھگڑا ‘ مزدور جاں بحق ‘ ملزم فرار

  



ملتان ( وقائع نگار )لڑائی جھگڑے کا واقعہ میں گلی سے ٹریکٹر ٹرالی گزارنے پر(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

2افراد نے ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکیایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے تفصیل کے مطابق نیل کوٹ ملتان کے رہائشی ریاض احمد نے بذریعہ عدالت تھانے میں دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے بہنوئی زوار حسین کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالی پر ریت لوڈ کرکے حاجی بشیر احمد کے زیر تعمیر مکان شالیمار کالونی جا رہے تھے کے2افراد طارق اور عرفان نے انہیں روک کر گلی سے ٹریکٹر ٹرالی گزارنے سے منع کیا اور کہا کہ یہ گلی ان کی ہے یہاں سے ٹریکٹر ٹرالی میں گزاری جائے جن کی منت سماجت کی گئی لیکن وہ طیش میں آگئے جنہوں نے مجھے اور میرے بہنوئی زوار حسین کو ہوروں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس کی وجہ سے میرا بہنوئی زوار حسین زمین پر گرا اور جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے بذریعہ ریسکیو 11 22 مجھے ہسپتال لے جایا گیا پولیس تھانہ گل گشت اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...