ملتان سمیت مختلف علاقوں میں وارداتیں متاثرین کا پولیس کیخلاف احتجاج

ملتان سمیت مختلف علاقوں میں وارداتیں متاثرین کا پولیس کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار ) ملتان اور گردونواح میں ڈکیتی چوری راہزنی پرس چھیننے کے(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

واقعات بدستور اپنے عروج پر ہیں پولیس ان وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بالکل بے بس اور ناکام دکھائی دیتی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور گردونواح میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی 28 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی زیورات گھریلو سامان کار موٹر سائیکلوں مال مویشی قیمتی بیٹریوں اور موبائل فونز سے محروم ہو گئے ہیں پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرلئے ہیں چک 11 ایم آر میں 6مسلح ڈاکو محمد ندیم اقبال کے گھر میں اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے جنہوں نے تمام اہل خانہ کو گھر میں یرغمال بناکر وہاں سے چار لاکھ 99 ہزار روپے کا سامان نقدی زیورات اور موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے بدھلہ سنت سے اللہ دتہ کے گھر سے دو بکرے چوری ہوگئے موضع ترگڑھ سے مقامی زمیندار محمد سعید کے رقبہ سے چور بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار ہو گئے اسی علاقہ سے محمد فیاض نامی شخص کے گھر سے دو چور چھ لاکھ روپے کا سامان نقدی اور زیورات چرا کر فرار ہوگئے تھانہ قادرپورراں کے علاقہ منگل والا سے شوکت حسین کے 5 بکرے چوری ہوگئے شجاعباد سے خرم طاہر کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی جبکہ اسی علاقہ سے عقیل احمد کا موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی چرا لی گئیشاہ رکن عالم کالونی میں ناصر نامی شخص کے گھر میں تین ڈاکوؤں نے اس سے دس لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر قیمتی چیزیں چھین لیں اور فرار ہو گئے جان محمد کالونی سے چار ڈاکو عبدالغفار کے گھر داخل ہو کر چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے مالیت کا سامان اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے گلبرگ کالونی سے ندیم کا موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی چور لے گئے جبکہ گلشن مارکیٹ میں محمد نامی شخص کا موبائل فون چوری ہو گیا تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقہ شمس آباد بازار سے بلال کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی چاہ کوڑے والا میں نجی موبائل فون کمپنی سے 16عدد بیٹریاں جن کی مالیت چار لاکھ روپے بتائی جاتی ہے چوری ہوگئے تھانہ بہاوالدین زکریا کے علاقہ بستی شورکوٹ سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سے چور ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور فرنیچر چوری کر کے فرار ہو گئے نقشبند کالونی سے یونس کے جنرل سٹور سے دو موبائل فون چوری ہو گئے گول باغ سے رمضان کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی جبکہ صدیقیہ روڈ سے کریانہ اسٹور کے تالے توڑ کر چور 321201 بھارت کی نقدی اور سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ابراہیم ٹاون سے سرفراز نامی شخص کے گھر سے 21 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا القریش فیز ٹو سے خالد کے گھر سے 15000 روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا ڈیرہ اڈہ سے منصور کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی شجاع آباد سے کامران کی دکان سے ساڑھے سات لاکھ کا سامان چوری ہوگیا لوہاری گیٹ کے علاقہ سے عبدالشکور کی کار چوری ہو گئی جبکہ حرم گیٹ کے علاقے سے شبیر حسین کے دو موبائل فون چوری ہو گئے پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔