خاندانی دشمنی پر فائرنگ، راہگیر زخمی تعاقب کے بعد ملزم گرفتار،تفتیش شروع

خاندانی دشمنی پر فائرنگ، راہگیر زخمی تعاقب کے بعد ملزم گرفتار،تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی)خاندانی دشمنی پرمخالف کی بجائے راہگیر کو گولی(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

مار کر فرار ہوتے ملزمان کو تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ضلع پولیس ،ٹریفک پولیس ملازمین کی دلیرانہ کارکردگی۔پرانی دشمنی کی بنیاد پر ملزمان ربنواز لشاری اور طاہر نے ایک شخص ہاشم لشاری پر گولی چلائی جو ایک راہگیر آصف مستوئی کو جالگی۔جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔وائرلیس پر خبر چلنے کے بعد ضلع پولیس کی پٹرولنگ ٹیم اور ٹریفک پولیس نے ملزمان کا تعاقب کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔اس کارکردگی پر ایس ایچ او بی ڈویژن افتخار ملکانی نے ملزمان کو گرفتار کرنیوالے ملازمین کو اپنی طرف سے نقد انعام دیا۔ملزمان کے مطابق ہاشم لشاری نے دوہزار سولہ میں ان کے دو بھائیوں کو قتل کرایا تھا۔جس کا بدلہ لینے کی کوشش میں گولی چلائی جو ایک اور راہگیر کو جالگی۔
خاندانی دشمنی