وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی کی عثمان بزدار سے اہم ملاقات

وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی کی عثمان بزدار سے اہم ملاقات

  



چوک سرورشہید(نامہ نگار) چوک سرورشہید کے حلقہ این اے181 سے منتخب ایم این اے اور وفاقی وزیر مملکت ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے لاہور میں وزیر اعلیٰ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کو حلقہ کی عوام کے مطالبات جس میں کوٹ ادو کو ضلع اور چوک سرورشہید کو تحصیل بنانے کے ساتھ ساتھ، کوٹ ادو شہر میں یونیورسٹی کا قیام، ٹراما سنٹر ہسپتال، اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے کا مطالبہ، اور دو سو بیڈ پر مشتمل مدر چائلڈ ہسپتال بنانے کا مطالبہ و تجویز پیش کی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کی تجاویز کو جائز قرار دیتے ہوئے جلد انکی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میرا تعلق بھی اسی ڈویژن سے ہے۔ جنوبی پنجاب کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے۔ انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔ کوٹ ادو کو ضلع اور چوک سرورشہیدکو تحصیل بنانے کا جلد اعلان نہیں بلکہ نوٹیفیکشن جاری کردیا جائے گا۔جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کو مثالی ترقی دی جائے گی۔بعد ازاں چوک سرورشہید کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ 50لاکھ گھروں کے منصوبے میں مظفرگڑھ کو بھی ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے، کوٹ ادو کو ضلع اور چوک سرورشہید کو تحصیل بنانا میرا خواب ہے اور یہ بہت جلد پورا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ کوٹ ادو میں یونیورسٹی کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جارہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ کے لئے انہیں خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ تحریک انصاف کی پالیسیوں کے ثمرات چند ماہ تک عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...