میونسپل کمیٹی جلالپور کا اجلاس ‘ ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر اپوزیشن کا احتجاج

میونسپل کمیٹی جلالپور کا اجلاس ‘ ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر اپوزیشن ...

  



جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کا اجلاس وائس چیئرمین عبدالغفور نعمانی کی کنونئیرشپ میں منعقد ہوا ، اپوزیشن گروپ کی ریکوزیشن پر منعقدہ اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ مہر شمشیر علی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

، میونسپل آفیسرز سلطان عالم، محمد اویس، مصلح الدین شاہ، اسسٹنٹ فنانس راشد اقبال اور دیگر اہلکاروں کے علاوہ برسراقتدار گروپ کے 3 کونسلرز سمیت 13 کونسلروں نے شرکت کی، چیئرمین خواجہ سلیم ستار اجلاس کے دوران ایوان میں نہ آئے، اجلاس میں اپوزیشن گروپ کی پیش کردہ 9 قراردادوں اور برسرقتدار گروپ اور انجینئرننگ برانچ کی طرف سے پیش کی گئی ایک ایک قرارداد پر بحث کرتے ہوئے اپوزیشن گروپ نے شہر میں سیوریج کی ناقص صورتحال کے سبب شہر بھر کی خراب حالت اور ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے شدید تنقید کی اور کرپشن کی روک تھام کا مطالبہ کیا، اپوزیشن گروپ سے وابستہ کونسلرز راو عبدالجبار ایڈووکیٹ، محمد عمران خلجی، خادم حسین تھئیم اور فضل عباس سدو زئی کے علاوہ ڈاکٹر رشید یزدانی نے بھی عملہ صفائی کی جانب سے کونسلرز کی سفارشات نظر انداز کرنے اور صرف چیئرمین اور ان کے ساتھی کونسلرز کی ہدایات پر عمل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ایوان نے کثرت رائے سے اس بات پر اتفاق کیا کہ انچارج صفائی کمیٹی خادم حسین تھئیم کی جانب سے عملہ صفائی کی رجسٹر پر لگائی جانے والی حاضری ہی قابل قبول ہو گی، اجلاس میں سب انجینئر میونسپل کمیٹی محمد اویس نے تسلیم کیا کہ کمیٹی کامستری کسی بھی کام پر جانے کے حوالے سے ان کو اعتماد میں نہیں لیتا، ایوان نے سب انجینئر کو آئندہ سے مستری کے کام کے حوالے سے جوابدہی کا پابند کر نے کے ساتھ ساتھ چیف آفیسر بلدیہ اور میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر کو صفائی کے معاملات کی نگرانی کرنے کا کہا، اجلاس میں میونسپل کمیٹی کی مشینری محکمہ پبلک ہیلتھ کے کاموں میں استعمال ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیااجلاس میں ناجائز تجاوزات کی مد میں وصول پانے والے جرمانوں کے حساب کتاب دیکھنے ، ورکس کمیٹی کی منظوری کے بغیر 70 ہزار روپے سے زائد کے اخراجات کرنے کے عمل کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے اور وارڈز میں متعلقہ کونسلرز کی بجائے چیئرمین کے احباب کی نشاندہی پر ترقیاتی کام کروانے کے عمل کا جائزہ لینے کی ذمہ داری بھی چیف آفیسر بلدیہ مہر شمشیر کے حوالے کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ وہ قانون اور انصاف کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے شہر کی حالت بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، برسراقتدار گروپ کے محمد یحییٰ کی اس قرارداد پر کہ اپوزیشن نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد بھی کرپشن کی نشاندہی کیے بغیر کرپشن کا شور مچایا ہوا ہے اپوزیشن ارکان نے کہا کہ تاحال ریکارڈ فراہم نہ کرکے کرپشن چھپانے کی کوششیں جاری ہیں، ڈاکٹر رشید یزدانی نے کہا کہ سال 2015 اور 2016 کے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذریعے ہونے والے جن ترقیاتی منصوبوں کو خامیوں کے باوجود برسراقتدار گروپ میونسپل کمیٹی کو ہینڈ اوور کئے جانے کے لیے کوشاں ہے ان منصوبوں کا آڈٹ کرنے والی صوبائی سپیشل کمیٹی نے حال ہی میں ان معاملات کو نیب کے حوالے کرنے کی سفارش کردی ہے۔ چیف آفیسر بلدیہ مہر شمشیر علی نے ایوان کو یقین دلایا کہ تمام معاملات میں قانون اور ضابطوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

احتجاج

Back to Conversion

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...