حکومتی اعلان دھرے کے دھرے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تیز
ملتان ( سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کے اعلان کے برعکس سوئی گیس کی بدترین (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
لوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز بھی صبح ‘شام اوررات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث صارفین کو اذیت ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ رائٹرز کالونی ‘ مغل آبا د‘ اسلام پورہ‘ کچی سرائے ‘ ثمن آباد ‘ گلبرگ کالونی ‘ محمود آباد ‘ میو کالونی ‘ بسم اللہ چوک ‘ جان محمد کالونی ‘ حافظ جمال روڈ ‘ مومن آباد ‘ شاہین آباد ‘ شریف پورہ ‘ 14نمبر چونگی ‘نیو ملتان ‘ محبوب آباد ‘نیو ناظم آباد ‘ نواں شہر ‘ ڈیرہ اڈا‘ عرفات کالونی ‘ لوہار کالونی ‘ یعقوب ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔سوئی گیس صبح ہوتی ہے نہ ہی شام کو ہوتی ہے۔ گھریلوصارفین 110روپے فی کلو ایل پی جی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ متاثرہ صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بند کی جائے اور مکمل پریشر کے ساتھ سوئی گیس فراہم کی جائے ۔ سوئی گیس ریکوری اہلکاروں نے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بل کی ادائیگی کے باوجود متعدد صارفین کے میٹر اتار لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس عملے نے ریکوری کی آڑ میں ناجائز طور پر صارفین کے میٹر اتارنا شروع کر دئیے ہیں ۔ متعدد ایسے صارفین کے میٹر بھی اتار لئے گئے ہیں جنہوں نے بل/واجبات ادا کر دئیے ہیں۔ اہلکاروں نے مذکورہ صارفین سے پوچھنے کی بھی زحمت گوارا نہیں کی۔ اس بارے میں رابطہ کرنے پر ڈپٹی چیف ایڈمن سوئی گیس عثمان بیگ نے بتایا کہ اس بارے میں تحقیقات کی جائیں گی اور سوئی گیس اہلکاروں کو پابند کیاجائے گا کہ وہ بل ادائیگی کی پہلے تصدیق کریں اور پھر نادہندگان کے خلاف کارروائی کریں ۔
گیس لوڈشیڈنگ