یوسی35 سے گیس غائب ‘ چیئرمین کا احتجاج ملازمین کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

یوسی35 سے گیس غائب ‘ چیئرمین کا احتجاج ملازمین کیخلاف فوری کارروائی کا ...

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر)یوسی 35کے چےئرمین سلیم اللہ خان نے سوئی گیس آفس (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

پیراغائب روڈ پر محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ میری یوسی 35طارق آبادنزد ایم ڈی اے چوک میں سوئی گیس عرصہ دو ماہ سے نہیں آرہاہے ۔ سیوریج پائپ لائن کا گندہ پانی سوئی گیس کے پائپ میں جا رہا ہے ۔جس کی وجہ سے سوئی گیس نہیں آرہاہے ۔ میں متعلقہ محکمہ کے چکر لگا کر تھک گیا ہو ں۔میں نے جی ایم سوئی گیس سے بھی کئی بار ملاقات کی لیکن کوئی کام نہ ہوا۔میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میری یوسی میں سوئی گیس کا کام کیا جائے اور متعلقہ ملازمین کے خلا ف کاروائی کی جائے۔کام نہ ہونے کی صورت میں میں دو گھنٹے اسی طرح احتجاج کروں گا۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر