بغیر نقشہ تعمیرات ‘ غیر قانونی عمارتوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ ‘ نوٹس روانہ
ملتان ( سپیشل رپورٹر)میئر چوہدری نوید الحق ارائیں نے شہر بھر کے پلازوں، شادی ہالوں، سکولز اور ہوٹلز کے بغیر نقشہ غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے ان کو(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
فوری طور پر نوٹس جاری کرنے اورغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔چوہدری نوید الحق ارائیں جلدہی پریس کانفرنس میں اس بارے باقاعدہ لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔ تفصیل کے مطابق میئر ملتان چودھری نویدالحق ارائیں نے غیرقانونی کمرشل بغیر نقشہ پاس کرائے تعمیرات کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کو2ارب روپے سالانہ ریونیو کے نقصان کی خبر وں پر ایکشن لیتے ہوئے ان غیرقانونی کمرشل غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق میئر نے چیف آفیسر عباس سرور نقوی اور ایم او پلاننگ سے اس سلسلے میں میٹنگ کی اور متعلقہ ریکارڈ طلب کیا،تمام افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے ان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔ میٹنگ میں ان غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف قانونی کاروائی، نوٹس دینے اور انکو گرانے بارے مشاورت کی گئی۔ میئر ملتان جلد ہی پریس کانفرنس میں اس بارے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق میئر نے فوری طور پر تمام غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے مالکان کو نوٹس جاری کرنے کے حکامات بھی جاری کیے۔
تعمیرات
Back t