دستیاب وسائل عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کررہے ہیں،عقیل نجم ہاشمی

دستیاب وسائل عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کررہے ہیں،عقیل نجم ہاشمی

  



بہاول پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) دستیاب وسائل عوام کی فلاح(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

و بہبود کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔اختیارات کو علاقہ کی تعمیروترقی اور عوام کی معیار زندگی بڑھانے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار میئرمیونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل لودھراں راجن سلطان پیرزادہ سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ منصب عوام کی امانت سمجھتا ہوں اور عوام کی امانت کو عوام کے مسائل کے حل کے لئے استعمال کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کروں گا۔راجن سلطان پیرزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کرکرنا مقصد حیات بنا لیا ہے۔کہ ان اقدامات سے عوام ہی نہیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی درکارہوتی ہے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہاعوام کی فلاح و بہبود کے حکومتی اقدامات پر من و عن عمل کیاجائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر