23دسمبر کو مظفرگڑھ میں تحفظ ناموس رسالت ؐ ملین مارچ،تیاری شروع

23دسمبر کو مظفرگڑھ میں تحفظ ناموس رسالت ؐ ملین مارچ،تیاری شروع

  



بہاول پور(بیورورپورٹ) تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ 23 دسمبر کو مظفرگڑھ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ شفقت الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے بھرپور تیاری کا حکم دیا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ یہ مارچ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امیر پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے صوبائی مجلسِ عاملہ اور جنوبی اضلاع کے امراء و نظماء کا ایک انتہائی اھم اجلاس مورخہ 30، نومبر بروز جمعہ المبارک بعد نماز عصر ،بمقام دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ، ملتان میں طلب کیا ہے جسمیں مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹر مولانا عطاء الرحمن اور مولاناراشد خالدسومرو بھی خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر