پی ایچ اے میں کئی اسامیاں خالی ‘ دفتری امور درہم برہم ‘ ملازمین کی احتجاجی ریلی ‘ نعرے بازی
ملتان ( سپیشل رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی ایمپلائز یونین سی بی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
اے کے زیر اہتمام صدر غفار شاہد کی قیادت میں ملازمین نے پی ایچ اے آفس سے ایم ڈی اے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اورروڈ بلاک کردیا گیا ۔احتجاج میں جنرل سیکرٹری آفسرخلیل ،ساؤتھ پنجاب ورکر فیڈریشن کے صدر دلاور عباس صدیقی،ایم ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر رائے حنیف،جنرل سیکرٹری شیخ رفیع،غازی یونین کے صدر اللہ رکھا خان ،جنرل سیکرٹری ،ملک اصغر ڈوگر نے شرکت کی ،پی ایچ اے ملازمین کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر غفار شاہد نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹرجنرل اور ڈائریکٹر ایڈمن کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ ملازمین کی تنخواہیں مل سکیں ۔اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی کرے گے۔
ریلی