ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ،علیحدہ بینچ کیلئے وکلاء کی ہڑتال،عدالتی بائیکاٹ

ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ،علیحدہ بینچ کیلئے وکلاء کی ہڑتال،عدالتی بائیکاٹ

  



ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر) پنجاب کے دیگر پانچ ڈویژن (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کی طرح ڈی جی خان میں بھی لاہور ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے حق میں ڈیرہ بار کے وکلاء نے گزشتہ روز عدالتی بائیکاٹ کرتے ہو ایوان عدل کے گیٹ کو تالے لگا کر احتجاجی دھرنا دے دیا اور عام ٹریفک کے لیے روڈ بھی بلاک کر دیا جس کی وجہ سے کچری روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائین لگ گئیں وکلاء نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ملک ندیم غوث کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے گوجرانوالہ، ساہیوال فیصل آباد سمیت ڈی جی خان میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے لئے ہماری تحریک جاری ہے لیکن اس پر ابھی تک لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی لائحہ عمل نہیں کیا گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر پانچوں ڈویژن کے وکلاء احتجاجی دھرنے دینے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ان کے مطالبے پر آئندہ آنے والے ہفتے کے دوران تک گورنر پنجاب کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ کی گئی تو انہوں نے دھمکی دیتے ھوئے کہا کہ وہ کمشنر اور ڈی سی آفس سمیت ڈسٹرکٹ کی تمام عدالتوں کی تالا بندی کر دیں گے۔

بائیکاٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر