پنجاب ‘ دسمبر میں صحت کارڈز جاری کرنیکا حتمی فیصلہ

پنجاب ‘ دسمبر میں صحت کارڈز جاری کرنیکا حتمی فیصلہ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ماہ دسمبر میں(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

لاکھوں لوگوں کو صحت کارڈ جاری کر دیئے جائیں گے عوام کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی طور پر اقدامات کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر ہسپتالوں کے مسائل بارے وزٹ کر رہے ہیں ملتان میں سب سول سیکریٹریٹ بنے گا مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت دن رات کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر خالد جاوید وڑائچ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، وزیراعلی کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری، اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی خطاب کیا ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پنجاب میں پانچ ہسپتال بنا رہے ہیں جس میں تین جنوبی پنجاب میں بنیں گے جبکہ نشتر ٹو کا منصوبہ بھی مکمل کیاجائے گاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتدار میں آئے ابھی تین ماہ ہو ئے ہیں لیکن ہماری کارکردگی پچھلی حکومتوں سے بہتر ہے انشاء اللہ بہت جلد معاشی استحکام آجائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...