بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘ملتان سرکل کاپہلا نمبر

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘ملتان سرکل کاپہلا نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ملتان سرکل(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

میپکو کے دیگر سرکلوں میں نمبر ون کی پوزیشن میں آگیا ۔ تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف ٹاسک فورسز تشکیل دی گئی ہیں ۔ اس پر بجلی کمپنیاں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں میپکو جہاں دیگر بجلی کمپنیوں کے مقابلے میں بجلی چوروں کی سرکوبی میں نمبر ون کی پوزیشن پر ہے تو وہاں ملتان سرکل میپکو میں نمبر ون کی پوزیشن پر ہے جہاں دن رات چھاپے مارے جا رہے ہیں حتی ٰ کہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے روز بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ اور تو اور ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے خودخفیہ آپریشن بھی کئے ہیں اور بڑے پیمانے پر بجلی چوری کے کیسز از خود بھی ٹریس کئے ہیں ۔ ایڈیشنل چیف انجینئر محمد عمر لودھی کی سربراہی میں ایکسین ‘ ایس ڈی او ز روزانہ کی بنیاد پرکارروائیوں کی رپورٹس بھجوا رہے ہیں ۔ روزانہ بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری اور ایڈیشنل چیف انجینئر محمد عمر لودھی نے تمام آپریشنل افسروں کو سختی سے ہدایات کی ہیں کہ کسی بھی صورت میں کسی بھی بجلی چور کے ساتھ رعایت نہ کی جائے اور بلا امتیازکارروائیاں کی جائیں۔
بجلی چور