چھاپہ ‘ دو بجلی چور’فیوز‘ بھاری جرمانے کا فیصلہ

چھاپہ ‘ دو بجلی چور’فیوز‘ بھاری جرمانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر ) میپکو حسن آبادسب ڈویژن کے علاقے میں 2(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

’’فنکار‘‘ بجلی چورپکڑے گئے۔ ایس ڈی او میپکو حسن آباد سب ڈویژن انجینئر ملک کاظم حسین نے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر میٹر میں سوراخ کرکے اور ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرتے 2صارفین کو پکڑ لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ۔ ایس ڈی او ملک کاظم حسین کے مطابق انہوں نے اطلاع ملنے پرٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف چھاپے مارے ۔ رشید آباد میں چھاپہ مار کر صارف ناصر ولد غلام فرید کو میٹر میں سوراخ کرکے اپنے گھر میں بجلی چوری کرتے پکڑ لیا جس کے خلاف تھانہ بی زیڈ یو میں مقدمہ درج کر ا دیا ۔ دوسری کارروائی جہانگیر آباد میں کی گئی جہاں 55428روپے کا ڈیفالٹر صارف اعجاز حسین ولد ریاض حسین کنکشن کٹنے کے بعد اپنے گھر کی چھت سے پی وی سی تارگزار کر اس کو پنکچر کرکے ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہا تھا ۔ اس کے خلاف تھانہ سیتل ماڑی میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔دونوں بجلی چوروں کو رولز کے مطابق بھاری جرمانہ کیا جارہا ہے ۔