ججز سائلوں کوانصاف فراہم کرنیکا وسیلہ جسٹس ،عبادالرحمن لودھی

ججز سائلوں کوانصاف فراہم کرنیکا وسیلہ جسٹس ،عبادالرحمن لودھی

  



ملتان ( خبر نگار خصوصی )سینئر جج ہائیکورٹ ملتان بینچ جسٹس عباد الرحمان لودھی نے کہا ہے کہ ملتان بار ایک زندہ بار ہے اور زندگی کہ لہر اس میں بہم نظر آتی ہے تاہم کبھی کبھی یہ لہر دوسری (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

جانب بھی چل پڑتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار میں منعقدہ ہائیکورٹ ملتان بینچ کے ججز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ فاضل جج نے مزید کہا کہ یہاں سینئر اور جونیئر وکلاء کے درمیان بہترین رابطہ دیکھا ہے کہ جب جونئیر وکلاء دلائل دے رہے ہوں تو سینئر انہیں دیکھ رہے ہوتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر جونئیرز کو بہترین رہنمائی بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کتاب سے دوری ہے جبکہ کتاب وکیل کا اصل زیور ہے اور دکھ ہوتا ہے کہ جب 600 وکلاء میں سے 8 سول جج کا امتحان پاس کرتے ہیں جبکہ ہمارے ادارے کی عزت میں اس ہے کہ ہم اپنے آپ کو اس معیار تک پہنچائیں کیونکہ ہماری اصل پہچان ہماری ذہانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصب کا تقاضا ہے کہ ہمیشہ بلاخوف و خطر انصاف فراہم کریں کیونکہ اللہ نے ہمیں لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کا وسیلہ بنایا ہے اور اسی لئے اس منصب پر فائض کیا ہے اس لئے طاقتور لوگوں کے خلاف بھی فیصلے دئیے ہیں اور ضمیر مثبت اشارہ کرے تو سمجھ جانا چاہیے کہ اپنے فرائض درست ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی وکالت سے دور نہیں رہے اور ہمیشہ خود کا بار ممبر سمجھا کیونکہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ واپس یہیں آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء اور سائلوں کی توقع کے مطابق میرٹ پر اپنی راہیں متعین رکھنے کی کوشش کی ہے اور ملتان بار کی محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا اور ملتان ہمیشہ میرے دل میں رہتا ہے اس لئے یہاں دو ہفتوں کے دوران اعزاز میں تین تقریبات منعقد کی گئیں اور آج تقریب دولہا ہونے کا بھی اعزاز دے دیا گیا ہے۔ قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار ملک محبوب علی سندیلہ نے کہا کہ روایت کے مطابق آنے اور یہاں سے جانے والے ججز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس تقریب کے آج کے دولہا جسٹس عبادالرحمان لودھی ہیں اور تمام ججز کا مشکور ہوں کہ وہ آج ڈسٹرکٹ بار کی دعوت پر آئے۔ فاضل سینئر جج نے نہ صرف وکلاء کا اعتماد حاصل کیا بلکہ عدلیہ کیلئے بھی باعث عزت بنے اور ہمیشہ بار ور بینچ کے درمیان تقدس قائم رکھا ہے جبکہ اپنے بہترین فیصلوں کی بدولت بہترین جج اور مثالی رویے سے بہترین انسان ہونے کی وجہ سے دلوں میں بستے ہیں اور عدلیہ کے لئے بھی ہمیشہ باعث عزت رہے۔ اس موقع پر ملتان بینچ کے دیگر ججز، لاء افسران اور وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے۔

وسیلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...