برتھ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی آڑ میں لوٹ مار ڈپٹی کمشنر کا نوٹس کرپٹ سیکرٹریز کیخلاف کاروائی کا حکم

برتھ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی آڑ میں لوٹ مار ڈپٹی کمشنر کا نوٹس کرپٹ سیکرٹریز کیخلاف ...

  



ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین خان علیزئی نے ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک سے ان کے آفس میں ملاقات کرکے انہیں شہر میں سیوریج (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کے مسائل اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری طور پر مکمل فعال کرنے سمیت یونین کونسل کی سطح پر برتھ،ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی آڑ میں سرکاری عملہ کی عوام کی جیبیں صاف کرنے بارے توجہ مبذول کروائی انہوں نے کہا کہ برتھ،ڈیتھ سرٹیفکیٹ اجراء کی حکومتی فیس 100روپے مقرر ہے جبکہ پچھلے چند سالوں سے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے شہری کی تمام یونین کونسلز میں برتھ سرٹیفکیٹ کے نام پر 500سے 1500 روپے وصول کئے جارہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ساتھ اس برتاؤ کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی یہ شہریوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے اب اس سلسلہ کو بند ہونا چاہیے اس موقع پر ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی شکایات پر سخت کارروائی کی جاسکتی ہے انہوں نے تمام یونین کونسلز ک سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ فیس کے پینا فلیکس لگائیں اور اس پر ڈی سی آفس کے ٹیلی فون نمبر درج ہوں تاکہ سائلین اپنی شکایات ڈی سی آفس تک پہنچا سکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر