پیپلزپارٹی کاکل یوم تاسیس ‘ شہرشہر تقریبات

پیپلزپارٹی کاکل یوم تاسیس ‘ شہرشہر تقریبات

  



ملتان‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ بہاولپور ‘ سمہ سٹہ ‘ ڈیرہ غازیخان (نیوز رپورٹر‘ نمائندگان )(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

پیپلز پارٹی کا کل 51 واں یوم تاسیس ‘ شہر شہر تقریبات جاری ۔ ملتان سے نیوز رپورٹر کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے چیف آرگنائزر سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 30 نومبر 1967 ء سے آج تک قائم و دائم ہے اور جب تک دنیا ہے یہ قائم ہی رہے گی۔ آمروں نے پارٹی کو ختم کرنے کیلئے لاکھ جتن کئے لیکن پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔ پارٹی کی سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کومستحکم کردیا اور مخالفوں کی پاکستان کے خلاف سازش ناکام ہوئی اور انہیں منہ کی کھانی پڑی۔ اب پارٹی کی باگ ڈور نوجوان پرعزم باہمت بلاول بھٹو کے ہاتھ آگئی ہے ان شاء اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک و قوم کو ایک اور بھٹو ملا ہے جو مایوس نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکن بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہیں۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا 51یوم تاسیس کل 30نومبر کو ملک بھر کے اندر منایا جائے گا،تمام چھوٹے ،بڑے شہروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد ہوگا،تفصیل کے مطابق30نومبر 2018کو پاکستان پیپلزپارٹی کا 52واں یوم تاسیس ملک بھر میں منایا جائے گا ، پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد 30نومبر 1966کو رکھی گئی تھی،پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک کے چاورں صوبوں کے اندر تمام چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں میں یوم تاسیس کی تقریبات ،سیمینارز اکاانعقاد بھی کیا جائے گا۔ بہاولپور‘ سمہ سٹہ سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاول پور کے زیر اہتمام پارٹی کا 51 واں یوم تاسیس منانے کے سلسلے میں ایک تقریب ضلعی صدر شاہ رخ ملک کی رہاشگاہ پر انکی زیر صدارت منعقد ہوئی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا نے انجام دیئے تقریب میں ڈویڑنل نائب صدر سجاد عباسی،ضلعی سینئر نائب صدر ملک ممتاز کمبوہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ، نائب صدر رانا محمد سلیم،سید مرتضی بخاری، خالد چوہانمخدوم نسیم عباس بخاری ٹکٹ ہولڈر،شاہد مسن،ملک فدا حسین،میاں محمد ارشد،کلیم اللہ ایڈووکیٹ،احمد فراز،،قاضی ذوالفقار علی،پیٹر جان، ارشد ساجد،شاہد عارف مستوئی،رانا شفیق،شعیب جگر'انور مغل،امین گھمن،میاں ریاض بھٹی،میاں عادل جاوید عباسی،تاج لاشاری،ذولفقار علی کھور،ملک امتیاز چنڑ،بوٹا سرفراز، کے علاوہ پارٹی کارکنوں اور عہدیاروں نے شرکت کی اس موقع پر شاہ رخ ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور دختر مشرق بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ضلع جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا نے کہاکہ ضلع بہاول پور کی سطح پر پارٹی کا یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے جبکہ 30 نومبر کو مرکزی سطح یوم تاسیس کے حوالے سے عظیم الشان جلسہ سکھر میں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی شہادتوں کی داستان سایہ دار تناور درخت کی مانند ہے اور اس کی جڑیں عوام میں ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا51 واں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے نظریے و فلسفے سے تجدید عہد کرتے ہیں جس کے لیے پیپلزپارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقارعلی بھٹو شہید اور دختر مشرق بینظیر بھٹو شہید اور کارکنان نے اپنی جانیں تک قربان کیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت کی بالادستی اور مظلوم محنت کش سمیت ہر مکتبہ فکر میں اپنے بنیادی حقوق کے حصول کی جدوجہد کا شعور بیدار کرتے رہیں گےآخر میں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق پیپلزپارٹی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے زیراہتمام 51 ویں یوم تاسیس کی تقریب 30 نومبر بروز جمعہ شام 4 بجے غوری ہاوس نزد سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازی خان ہوگی جس میں ڈویژنل صدر پیپلزپارٹی ایم این اے نوابزادہ افتخاراحمد خان کارکنان سے خطاب کریں گے اور 51 ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹیں گے ۔

یوم تاسیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...