پمپوں پر دو ہرے ٹیکس روزگار کے مواقع بند کیے جارہے ہیں ، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

پمپوں پر دو ہرے ٹیکس روزگار کے مواقع بند کیے جارہے ہیں ، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع ستارہ امتیاز نے کہاہے کہ حکومت پٹرولیم ڈیلرز(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کے مسائل کے حل پرفوری توجہ دے اورپٹرول پمپس کوانڈسٹری جیسی مراعات دی جائیں وہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاولپورکے زیراہتمام ڈیلرز کنونشن سے بطورمہمان خصوصی خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ پٹرولیم ڈیلرز کیساتھ سوتیلی ماں کاسلوک رواررکھاجارہاہے اورپٹرول پمپوں پردوہرے ٹیکسزعائدکرکے ان پرروزگار کے مواقع بندکیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کواس صنعت پرخصوصی توجہ مبذول کرناہوگی انہوں نے کہاکہ ہم دن رات محنت کرکے عوام کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں حکومت کی مددکررہے ہیں لیکن حکومت ہمارے مسائل پرتوجہ مرکوز نہیں کررہی انہوں نے کہاکہ اخراجات کاتعین کیے بغیر سوشل سکیورٹی میں اضافہ نہ کیاجائے انہوں نے کہاکہ حکومت تاحال ہمارے معاملات کوسمجھ نہیں پارہی یاان سے سرف نظرکررہی ہے ہمیں ہڑتال پرمجبورنہ کیاجائے انہوں نے بہاولپورمیں ڈیلرز کنونشن کے انعقاد پرمقامی صدرمحمدیاسین اوران کے رفقاء کی تعریف کی اورباہمی اتحاد واتفاق کے فروغ پرزوردیااورکہاکہ ایسوسی ایشن کی ضلعی سطح پرشاخیں قائم کی جائیں کنونشن سے صدرپی پی ڈی اے ملتان کرنل (ر) آفتاب، سینئرنائب صدر رحیم یارخان نثارگجر، صدر لیہ ظہیرپراچہ، صدرخانیوال ہمایوں خان،ممبرصوبائی اسمبلی آصف مجید، ممبرصوبائی اسمبلی احسان الحق، صدرپی پی ڈی اے پنجاب عرفان الہی، ظفرزاری اوردیگرنے بھی خطاب کیااورمطالبہ کیاکہ ڈیلرز کاکمیشن بڑھایاجائے ڈیلرز کے مسائل کے حل کیلئے فوکل پرسن بنایاجائے جوحکومتی سطح پرہماری نمائندگی کرے اورحکومتی سطح پرپٹرولیم ڈیلرز کی بھی ٹاسک فورس تشکیل کرائی جائے انہوں نے کہاکہ1937 کاقانون آج بھی رائج ہے اس میں تبدیلیاں کی جائیں پٹرول پمپوں کے لائسنس ڈیلروں کے نام پرہونے چاہئیں۔

ایسوسی ایشن

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...