قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مرکزی ملزم وسیم کی درخواست ضمانت خارج کرنیکا حکم

قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مرکزی ملزم وسیم کی درخواست ضمانت خارج کرنیکا حکم

  



ملتان ( خبر نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ایک ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرنے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

اور ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزموں وسیم اور حق نواز نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی کہ انہیں معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ مقدمہ کے مدعی اور مقتولہ کے والدین نے انہیں معاف کردیا ہے اور ان کے مابین صلح ہوچکی ہے لہٰذا ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ گزشتہ روز سماعت میں مقتولہ کے والدین پیش ہوئے اور بیان حلفی جمع کروایا کہ انہیں ملزموں کی ضمانت یا مقدمہ سے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہ ہے۔ اس موقع پر فاضل عدالت نے بیان حلفی لینے سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ نہ ہے لہٰذا یہاں بیان حلفی جمع کروانے کا کوئی جواز نہ ہے۔ مشروط معافی ٹرائل کورٹ میں جمع کروائی جائے۔ سماعت کے بعد فاضل عدالت نے ملزم حق نواز کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ مرکزی ملزم وسیم کی ضمانت کی درخواست خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...