پرانی دشمنی پر 3 افراد قتل ‘ حادثات میں 5 جاں بحق‘ دو خودکشیاں

پرانی دشمنی پر 3 افراد قتل ‘ حادثات میں 5 جاں بحق‘ دو خودکشیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ احمد پور سیال ‘ حاصلپور ‘ وہاڑی ‘ بوریوالا ‘ چوبارہ ‘ میلسی ‘ دائرہ دین پناہ (وقائع نگار ‘ سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) پرانی دشمنی پر 3 افراد قتل ‘ حادثات میں میاں بیوی سمیت 5 جاں بحق احمد پور(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

سیال سے نامہ نگار کے مطابق احمد پور سیال کے نواحی علاقہ رنجیت کوٹ میں پرانی دشمنی کی بناء پرمرالی برادری کے افراد عدالت میں پیشی پر جا رہے تھے راستہ میں مخالف فریق کے افراد نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں 3شخص جاں بحق 1فرد شدید زخمی وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے ۔مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی ٹانگ کاٹ کرساتھ لے گئے ۔اقبال نامی شخص موقع پر جبکہ ناصر گل اور نذر میرالی زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان میں جاں بحق ہو گئے۔ایک جاں بحق کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ او ،ڈی ایس پی کی کمانڈ میں موقع پر پہنچ گئی۔ حاصل پورسے نامہ نگار کے مطابق آشنا کے ساتھ ملکر اپنے خاوند کو قتل کرنے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار ۔ جرائم چھوٹا ہو یا بڑا قانون سے بالا ترنہیں ہے بروقت کاروائی کرنے پر ڈی پی او بہالپور امیر تیمور کی ڈی ایس پی سرکل حاصل پور سید اعجاز حسین بخاری سمیت پولیس پارٹی کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بیو ی جوکہ تین بچوں کی ماں ہے نے اپنے شوہر کو راستہ سے ہٹانے کے لیئے اپنے آشناؤں عدیل انورودیگر کے ساتھ ملکر کر اپنے شوہر اورنگزیب اقبال کو راستے سے ہٹانے کے لیے ہیڈ اسلام ذخیرہ میں لیجا کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا اس واقع پر ڈی ایس پی سرکل حاصل پور سید اعجاز حسین بخاری نے فورا پولیس پارٹی تشکیل دی جس کی قیادت ایس ایچ او صدر اظہر جاوید شاہد بشیر ، ارشاد احمد، محمدصادق، محمد خالد اور شہزاد احمد گل، محمداسلم رانجھا نے کی پولیس پارٹی نے واقع کے 48گھنٹے بعد ہی اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عدیل انور ، شرجیل لیاقت، احتشام شامل ہیں عوامی سماجی حلقوں نے بروقت کارکردگی پر پولیس کو مبار ک باد دی اور ترقی کی سفارش کی۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق بہاولپور بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل اور کنٹینر کے درمیان تصادم ک نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ دورسرا زخمی شخص کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کروادیا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بہاول پور بائی پاس کے قریب گزشتہ روز تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر کینٹینر سے جا ٹکرایا۔جس کے نتیجے میں موقع پر ہی عطیہ نامی خاتون اپنی جان سے ہاھ دھو بیھٹی۔جبکہ دوسرا زخمی ہونے والے 23 سالا محمد سلیم ولد محمد شریف کو ریسکیو نے طبی امداد دیکر نشتر ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔جہاں اسکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق دوران ڈیوٹی کرنٹ سے لائن مینوں کی پے درپے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ ایک اور لائن مین ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق اور دوسرا ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے سے ہمیشہ کے لئے معذور ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق کرنٹ لگنے سے ہونے والے حادثات میں میپکوکا ایک لائن مین جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرا ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے سے ہمیشہ کیلئے معذور ہوگیاہے۔ میپکو کہروڑ پکا سب ڈویژن کا لائن مین چاچا ارشاد احمد میٹر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق میپکو کے ذمہ دار افسران اپنے خلاف کارروائی سے بچنے کے لئے چاچا ارشاد کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب میپکو خان گڑھ سب ڈویژن کا لائن مین اللہ دتہ فالٹ دور کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے سیڑھی سے نیچے آن گرا جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ ہمیشہ کے لئے معذور ہو گیا ہے۔ دونوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔واضح رہے کہ میپکو سمیت بجلی کمپنیوں میں ڈیوٹی کے دوران5سال میں سیکڑوں لائن مین جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔ ریجنل چیئرمین ہائیڈرو یونین غلام رسول گجر اور یونین عہدیداروں، ملازمین نے لائن مین چاچا ارشاد کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور ورثاسے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ہائیڈرو یونین نے حادثات میں لائن سٹاف کی ہلاکتوں اور معذوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ بوریوالا سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق نواحی گاؤں 5ڈبلیوبی کے رہائشی میاں بیوی ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہوگئے خاوندبیوی بیٹے کی شادی کیلئے خریداری کرکے بوریوالہ سے واپس گھررہے تھے کہ حادثہ کاشکارہوگئے،واقعات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاؤں پانچ ڈبلیو بی کا رہائشی گلزار حسین ماچھی اپنی بیوی حلیمہ بی بی کے ہمراہ اپنے بیٹے کی چند دنوں کوہونے والی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اسی سلسلہ میں صبح کے وقت خریداری کیلئے اپنی موٹرسائیکل پربوریوالہ گئے ہوئے تھے اورخریداری کرکے واپس آرہے تھے کہ اپنے گھرسے چندکلومیٹرکے فاصلہ اڈا کسم سر کے قریب دوران کراسنگ ٹریکٹرٹرالی کی زدمیں آکرموقع پرہی جان بحق ہوگئے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشیں قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کرکے نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں جب دونوں میاں بیوی کی نعشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا پورا علاقہ سوگوار ہو گیا ہر آنکھ اشکبارہو گئی۔ چوبارہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چوبارہ کے چکنمبر 486/TDA نزد اڈا ہیڈ ویڑڑی کے رہائشی دو موٹر سائیکل سوار ہائی ایس سے ٹکرا گئے ایک موقع پر جاں بحق دوسرا شدید زخمی ،زخمی کو DHQلیہ ریفر کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق شام 5بجے کے قریب دلشاد حسین ولد ارشاد حسین قوم ویرڑ عمر 17سال طالبعلم اپنے بہنوئی محمد زاہد ولد محمد ظفر قوم ویرڑ کے ہمراء چوک اعظم سے براستہ ٹرکو اپنے گھر ہیڈ ویرڑی جا رہے تھے کہ ٹرکو اڈاسے تقریبا 3کلومیٹر آگے چکنمبر 406/TDAکے نزدیک ملتان سے چوک اعظم آنے والی ہائی ایس نمبری MNS2329سامنے سے ٹکرا گئی جس سے موقع پر دلشاد حصین طالبعلم جاں بحق ہو گیا اور دوسا سوار محمد ظفر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر DHQہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا ۔ڈرائیور موقع سے فرار ،گاڑی پولیس نے پکڑ لی ۔تھانہ چوبارہ کے اے ایس آئی اکرم کھیڑا موقع پر پہنچ گئے ۔تھانہ چوبارہ نے مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش شروع کر دی ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گھریلو جھگڑے پر14 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی بتایا گیا ہے کہ موضع چھتانیہ کے رہائشی 14سالہ شہزاد کو والدہ نے ٹی وی دیکھنے سے منع کیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر شہزاد نے خود کو کمرے میں بند کر لیا اور پنکھے کے ذریعے پھندا ڈال کر خود کشی کر لی پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی ۔ دائرہ دین پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دائرہ دین پناہ کے نزدیکی علاقہ کے رہائشی یاسین چانی کا نوجوان بیٹامحمد رضوان جس کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی نے آئے روز گھریلو جھگڑوں سے تنک آکے اپنے کمرے کو اندر سے بند کر لیا اورگلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی پولیس موقع پر پہنچ گئی ورثان کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار۔