ملتان آڑٹس کونسل میں شمع میوزک اکیڈمی کا افتتاح ٹیلنٹ کی قدر ضروری شیخ احسن رشید

ملتان آڑٹس کونسل میں شمع میوزک اکیڈمی کا افتتاح ٹیلنٹ کی قدر ضروری شیخ احسن ...

  



ملتان (خصوصی رپورٹر)وسائل ہمارے پا س موجود ہیں میوزک اکیڈمی کے بعد فلم اکیڈمی کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا،میرے دادا اور والد کا تعلق فلم انڈسٹری سے تھا،بزنس میں آنے کے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

بعد اس طر ف توجہ نہ دے سکے مگر لگاؤ ہونے کے باعث اس کی ترقی کے لئے کام کر تے رہیں گے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹوحفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شیخ احسن رشیدنے ملتان آرٹس کونسل میں شمع میوزک اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر کیا،انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب ٹیلنٹ سے بھر پور خطہ ہے صرف وسائل اور رہنمائی کی بدولت ابھر کر سامنے نہیں آرہا،وسائل ہمارے پاس ہیں اور رہنمائی کرنے والے لوگوں کی بھی کمی نہیں ،صرف ٹریک پر چلانے کی ضرورت ہے شہر میں ہونے والی تقریبات میں لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ میں ہر تقریب کی صدارت کر وں مگر میرے لئے یہ ممکن نہیں ہے ،میری موجودگی ضروری نہیں مگر میر ا مقصد ہے کہ تقریبات چلتی رہنی چاہئیں ، قبل ازیں ڈائریکٹرملتان آرٹس کونسل سجاد جہانیہ ،انکے سٹاف ،مقامی نامور گلوکاروں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے شیخ احسن رشیداور انکی صاحبزادی آسیہ رشید کو خوش آمدید کہا،جنہوں نے فیتہ کاٹ کرشمع میوزک اکیڈمی کا افتتاح کیا،میوزک کلاس کے استاد نعیم الحسن ببلو اور انکے شاگردوں نے اس موقع پر گانا گا کر اپنی محبت کا اظہار کیا،تقریب میں آسیہ رشید نے خطاب کے ساتھ ساتھ فرمائش پر اپنا کلام بھی پیش کیا،میوزک کی کلاس میں تربیت حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس نے بھی گانے سنائے جسے حاضرین نے بے حد سراہا،بعد ازاں مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

ٹیلنٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...