اقوام متحدہ کشمیری عوام پر جاری ظلم و جبر کا نوٹس لے، اسامہ قریشی

اقوام متحدہ کشمیری عوام پر جاری ظلم و جبر کا نوٹس لے، اسامہ قریشی

  



راولپنڈی(سٹی رپورٹر)بھارتی فوج گذشتہ پانچ دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کے پہاڑ ڈھارہے ہیں ، اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔70سال گزرنے کے باوجود بھارت کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکاکیونکہ یہ صرف زمین کے ٹکڑے کا مسئلہ نہیں بلکہ دو قومی نظریہ کا تسلسل ہے۔ان خیالات کا اظہار ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی اسامہ قریشی نے کالجز سرکل مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ پانچ دنوں سے اب تک بھارتی فوج کی فائرنگ سے 32کشمیری عوام شہیدہوچکے ہیں ، جن میں خواتین ،بچے اور جوان شامل ہیں،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کشمیر میں جاری ظلم و تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے، اقوام متحدہ کشمیری عوام پر جاری ظلم وجبر کا فوری نوٹس لے۔ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی اسامہ قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی فوج نے ظلم و بر بریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیربھارتی افواج کے انخلاء اور اقوام متحدہ کی امن فورس کی زیر نگرانی کشمیری عوام کے حق رائے دہی استعمال کرنے سے ہی ممکن ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...