تحریک انصاف حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہیں کئے، ملک منصور

تحریک انصاف حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہیں کئے، ملک منصور

  



راولپنڈی(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق ممبران پارلیمنٹ ملک ابراراحمداور ملک افتخار احمدنے کینٹ کے علاقوں میں گزشتہ 5سالوں کے دوران جتنے ترقیاتی کام کرائے ان کی کینٹ کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی آج بھی لوگ ان کے کاموں کو نہ صرف یادکرتے ہیں بلکہ اب بھی عوام کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو انہی کے پاس اپنامسئلہ لیکرجاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ ملک برادران اس وقت ممبران اسمبلی نہیں ہیں مگر ان کی محبت اورخلوص آج بھی لوگوں کو ان کی طرف کھینچ کرلے جاتا ہے وارڈ7میں بھی جتنے ترقیاتی کام گزشتہ دورحکومت میں ملک ابرار،ملک افتخار نے کرائے کسی نے پہلے اتنے کام نہیں کرائے تھے اب بھی کینٹ بورڈ کے تعاون سے معمولی نوعیت کے کام کرارہے ہیں مگر بڑے ترقیاتی کاموں کیلئے فی الحال تحریک انصاف کی حکومت کوئی فنڈ جاری نہیں کررہی ،عوام کے مسائل سمجھتے ہیں اپنے طورپر جو کچھ ممکن ہوسکتا ہے ان کے مسائل کے حل کیلئے کرتے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...