ڈسٹرکٹ اکاونٹس آ فس راولپنڈی میں عید میلادالبنی ﷺ پر وقار محفل میلاد
راولپنڈی ( سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اکاونٹس آ فس راولپنڈی میں عید میلادالبنی ﷺکے سلسلے میں ایک پروقار محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر نعت خوانوں نے بنی پاک ﷺ کی شان میں ہدیہ نعت اور درود پاک پیش کیا ۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر1 فیض احمد گوندل ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر2جمیل احمد طاہر ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر3 اسد علی بیگ ، ندیم احمد برلاس ، سٹاف ممبران سمیت دیگر متعلقہ شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ محفل میلاد کے موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر1 فیض احمد گوندل نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی حیات مبارکہ تمام بنی نوع انسان کے لیے ضابطہ اخلاق ہے ۔ اگر ہمیں دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت سنوارنی ہے تو ہمیں بنی پاک ﷺ کی بتائی ہوئی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم دنیا جن مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اس کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے ۔ اس موقع پر شرکاء نے محفل میلاد کی پروقار تقریب کے انعقاد پر منتظمین ندیم احمد برلاس کو مبارکباد دی ۔