چوہڑ چوک میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سیکیورٹی

چوہڑ چوک میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سیکیورٹی

  



راولپنڈی( پ ر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے30نومبر بروز جمعہ پشاور روڈ چوہڑ چوک میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سیکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کے لیے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے پارکنگ کے لئے گاڑیوں کو ضلعی پولیس سے مل کر 500گز دور پارک کروایا جائے گا اس موقع پرراولپنڈی ٹریفک پولیس کے 02ڈی ایس پیز،09انسپکٹرز،108وارڈن افسران اور 08ٹریفک اسسٹنٹس خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ بروز جمعہ پشاور روڈ پر جشن عید میلاد النبیؐکے موقع پر ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے سپیشل انتظامات کئے ہیں تاکہ شہریوں کو بہترٹریفک سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے بتایاکہ جمعہ کو آغاز میلاد جلوس سے تااختتام جلوس جن پوئنٹس سے ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا وہاں سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گااس موقع پر قاسم مارکیٹ سے ٹریفک براستہ ٹرانزٹ کیمپ ، بیکری چوک،ڈھوک حسوسے براستہ آئی جی پرنسپل روڈ جائے گی اسی طرح چیئرنگ کراس چوک سے جانب چوہڑ چوک کوئی ٹریفک نہیں جا سکے گی انہوں نے بتایا کہ قاسم مارکیٹ ، رینج روڈ شالے ویلی اور مصریال روڈ سے بھاٹہ چوک گولڑہ موڑ ٹریفک جا ئے گی جبکہ مصریال روڈ والی ٹریفک ، رینج روڈ سے شالے ویلی روڈ سے قاسم مارکیٹ چوک آ اور جا سکے گی سی ٹی او نے بتایاکہ آغاز فلائی اوور مہرآباد سے ٹریفک آئی جی پرنسپل روڈ، ڈھوک حسو روڈ،بیکری چوک اور ٹرانزٹ کیمپ سے جانب صدر آ سکے گی چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے 30نومبر کو پشاور روڈ پر جشن عید میلاد النبیؐ جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر اورروڈ یوزرز کی سہولت کے لئے ٹریفک پولیس کو بہترین ٹریفک انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے متعلقہ سرکل اور سیکٹر انچارجز کو خصوصی احکامات جاری کئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک پلان سے متعلق معاونت اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 051.9272839پر رابطہ کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...