نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام تین روزہ پھولوں کی نمائش

نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام تین روزہ پھولوں کی نمائش

  



راولپنڈی ( سٹی رپورٹر)نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام تین روزہ پھولوں کی نمائش تیس نومبر سے روز اینڈ جیسمین گارڈن اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ سوسائٹی کی وائس چئیرپرسن عاصمہ بٹ کے مطابق 39ویں کرئسنٹم موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کا مقصد روایت کے ساتھ جڑے ماحول کی قدرتی فطرت کے ماحول کی آبیاری کرنا ہے اس سال بھی نیشنل ہارٹیکلجرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام تین روزہ پھولوں کی تیس نومبر تا دو دسمبر تک اسلام آباد کے روز اینڈ جیسمین گارڈن میں منعقد ہوگی سوسائٹی چئیرمین منصور احمد خان، سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی شیخ اور ٹیکنیکل سیکرٹری آصف رزاق کے زیرنگرانی نمائش کے انتظامات کو حتمی شکل دے گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...