منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں16ملزمان کو گرفتار

منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں16ملزمان کو گرفتار

  



راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورکائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے16ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جن کے قبضہ سے 3287گرام چرس،03عدد پستول 30بور معہ 12روند، 20لیٹر کھلی شراب، 01عدد کین شراب،08بوتل شراب اور 60عدد پتنگیں معہ 02عدد ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے عامر سے 1300گرام چرس ، بابر سے 567گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے واجد سے 520گرام چرس، تھانہ صدرواہ پولیس نے شبیر سے 400گرام چرس، ریحان سے 500گرام چرس، یاسین سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے فیصل سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے مراد سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے جبران سے 05لیٹر کھلی شراب، وقاص سے 01کین شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جاوید سے 07بوتل شراب، تھانہ آر اے بازار پولیس نے ظہور سے 01بوتل شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے فیضان سے 01عدد پستول 30بور معہ04روند،تھانہ کینٹ پولیس نے عبدالحادی سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند،تھانہ ریس کورس پولیس نے خالد سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند جبکہ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے اشفاق سے 60پتنگیں معہ 02عدد ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...