انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 14اشتہاری مجرمان

انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 14اشتہاری مجرمان

  



راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 14اشتہاری مجرمان اور 05عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہار ی مجرم اشفاق اور اشتہاری مجرم اشتیاق ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اشتہاری مجرمان ثاقب اور حسین ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے اشتہاری مجرم باسط، تھانہ مری پولیس نے اشتہاری مجرم احتشام ، تھانہ کینٹ پولیس نے اشتہاری مجرم ذوالفقار ، تھانہ صدر واہ پولیس نے اشتہاری مجرم نسیم خالد، تھانہ ویسٹریج پولیس نے اشتہاری مجرم حامد، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اشتہاری مجرم منصور، تھانہ سٹی پولیس نے اشتہار ی مجرمان منشاء اور جنید ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے اشتہاری مجرم خرم ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے اشتہاری مجرم اسماعیل ، تھانہ مندرہ پولیس نے عدالتی مفروران اظہر اور احسان جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عدالتی مفروران طاہر ، سلطان اور یا سر کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...