پنجاب یونیورسٹی اراضی معاملہ پر شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے،اظہر صدیق کا چیئرمین نیب کو خط
لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب یونیورسٹی کی305کنال اراضی ایل ڈی اے کو دینے کے معاملے پر شہباز شریف کیخلاف نیا ریفرنس دائر کر نے کیلئے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا گیا ۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے چیئر مین نیب کو ارسال کردہ خط کی کاپی ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو بھی بھجوائی ہے ، خط کے متن میں کہا گیا ہے سڑک کی تعمیر کیلئے یونیورسٹی کی 305کنال اراضی ایل ڈی اے نے فراہم کی ،قانون کے تحت تعلیمی ادارے کی اراضی ترقیاتی منصوبوں کیلئے نہیں دی جاسکتی ،سابق وائس چانسلر کامران مجاہد نے اراضی شہباز شریف کے کہنے پر ایل ڈی اے کو دی ، آپ سے استدعا ہے ، شہباز شریف کے اس خلاف قانون اقدام کیخلاف انکوائری کے بعد نیا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی جائے ۔
اظہر صدیق خط