پی آئی اے کی چیف ہیومن ریسورسز آفیسر عاصمہ باجوہ عہدے سے مستعفی

پی آئی اے کی چیف ہیومن ریسورسز آفیسر عاصمہ باجوہ عہدے سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی )پی آئی اے کی چیف ہیومن ریسورسز آفیسر محترمہ عاصمہ باجوہ نے ذاتی وجو ہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ائر لائن انتظامیہ نے شرکت کی۔ پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسرائر مارشل ارشد ملک نے محترمہ عاصمہ باجوہ کی ائر لائن کے لئے خدمات کو سراہااور ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔