علم کا حصول ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی

علم کا حصول ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی

  



سبی (آئی این پی )سربراہ جمہوری وطن پارٹی و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرنوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے علم کا حصول آگے بڑھنے کا وا حد راستہ ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ،قلم وکتاب کے درست استعمال سے ہی ہمیں اپنے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ہوگا ، نو جوان تعلیم کے حصول کو اپنا شعار بنائیں ،تعلیم یافتہ قومیں ہمیشہ ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوکر اپنے حقوق کے حصول میں کامیا ب ہوتی ہیں،پر سکون ماحول میں طلبہ کے حقوق اور ان کو تعلیمی اداروں میں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے جمہوری وطن پارٹی ہر ممکن قدم اٹھائیگی، بھا گ میں پانی کی قلت ہندو برادری کے مسائل کا تدارک کریں گے ،سبی بھاگ سمیت حلقہ انتخاب میں تعلیم وصحت کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں گے کھوکھلے نعروں کا دور گیا عوامی خدمت کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی و بوائز سکول کے دورہ کے موقع پر اساتذہ کرام و طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر قبل ازیں طلبہ نے بینڈز کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا اور مہمانوں کو سلامی دی، پرنسپلزنے اپنے اپنے سکولوں کو درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی، شاہ زین بگٹی کا مزید کہنا تھا معاشرے کو سدھارنے کیلئے جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ مثبت اقدامات کئے پارٹی کی بلارنگ ونسل تعلیم دوست جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ بھاگ میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے نہ ہونے پر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا۔

شاہ زین بگٹی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر