جاوید اقبال کے بینک اکاؤنٹس بحالی سے متعلق درخواست مسترد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں غنی بلڈرزکے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور عوام سے دھوکہ دہی کا معاملہ،عدالت نے ملزم جاوید اقبال کے بینک اکاؤنٹس بحالی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔عدالت نے نیب کو غنی بلڈرز اور مختار کار کے خلاف جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا نیب کا کہنا ہے کہ غنی بلڈرز نے اسکیم 35 نے ستائیس ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی ،ملزموں نے مختار کار لطیف بروہی اور اقبال اعوام کے ذریعے غیر قانونی الاٹمنٹ کی،ملزموں نے غیر قانونی الاٹمنٹ اور عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا،ملزموں کے خلاف ریفرنس دائر کیا جارہا ہے۔