ایجوکیٹرز کے 15ویں علاقائی مقابلوں کا انعقاد

ایجوکیٹرز کے 15ویں علاقائی مقابلوں کا انعقاد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایجوکیٹرز انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ دنوں اسلام آباد کلب میں ایجوکیٹرز کے 15ویں علاقائی مقابلوں کا انعقاد کیا ، جس کا مقصد ایجوکیٹرز کے تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال طالبعلموں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ تقریب کو حضرت محمد ﷺ کی شخصیت سے منسوب کیا گیا تھا جس میں پرائمری سطح کے طالبعلموں نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا اور سیکنڈری سطح پر طالبعلموں نے ایک دوسرے کے خلاف بحث کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی کونکورڈیا کالج کی پروجیکٹ ڈائریکٹر آمنہ وٹو قصوری تھیں۔ آخر میں ریجنل ہیڈعاصم حسین نے کامیاب ہونے والوں میں اسناد اور سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر