لاپتہ افراد کیس، پولیس کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاپتہ افراد کیس، پولیس کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں پولیس حکام کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں 50 سے زائد لاپتہ افراد افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر عدالت نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کیاعدالت کا کہنا تھا کہ پولیس رپورٹس افسانوی, قصہ کہانیوں پر مبنی ہوتی ہیں,عدالت لاپتہ افراد کے عزیز و اقارب سے بھر گیا, حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے,لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں,لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے,درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رنگ کا کام کرنے والے غفور کو نیو کراچی سے حراست میں لیا گیا, 2014 سے اب تک 8 جے ائی ٹی بن چکیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا, دفیڈرل بی ایریا سے نور زمان 2015 سے لاپتہ ہے,اب تک 6 جے آئی ٹیز بن چکیں مگر نور زمان کا کچھ پتہ نہیں چلا,محمد یونس 5 جنوری 2015 سے لاپتہ ہے, 6 جی آئی ٹی بن چکیں,

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...