روھوڈز اینڈ شوارز نے محفوظ کمیونیکیشن سلوشنزمتعارف کروادیا

روھوڈز اینڈ شوارز نے محفوظ کمیونیکیشن سلوشنزمتعارف کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) روھوڈز اینڈ شوارز کی جدید و محفوظ کمیونیکیشن سلوشنزکراچی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش نمائش میں متعارف کروادئیے گئے۔ ،جرمنی سے تعلق رکھنے والے گرو پ روھوڈز اینڈ شوارز کی مصنوعات دنیا کے کئی ممالک میں کامیابی سے استعمال کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ روھوڈز اینڈ شوارز جرمنی کی مسلح افواج کے جوائنٹ ریڈیو سسٹم کا جنرل کنٹریکٹر ہے۔ روھوڈز اینڈ شوارز کا پیش کیے جانے والاR&S SDAR واحد سافٹ ویئر ریڈیو ہے جوکہ ملٹری و سول دونوں کے سیفٹی اسٹینڈرڈز سے مطابقت رکھتا ہے اور اس کو با آسانی مشترکہ سول ملٹری آپریشنز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔جبکہ R&SSDTR گاڑیوں میں استعمال کے لیے موزوں ترین ہے جوکہ حجم ،وزن، وائبریشن اور توانائی کے استعمال کے حوالے سے بہترین نتائج دیتا ہے۔R&S SDHRایک ایسا ریڈیو سسٹم ہے جوکہ بیک وقت 2صوتی چینلز اور ایک آئی پی ڈیٹا ٹرانسمیشن کو سپورٹ کرتاہے۔R&S NAVICSتمام اقسام کے بحری جہازوں کی اندرونی و بیرونی کمیونیکشن کے حوالے سے زبردست سہولت فراہم کرتا ہے۔R&S VCS-4Gوائس کمیونیکشن سسٹم سول اے ٹی سی ، ملٹری اے ٹی سی اور ایئر ڈیفنس کی وائس کمیونکیشن کی تمام ضروریات کا بھرپور احاطہ کرتا ہے۔روھوڈز اینڈ شوارزاپنی مذکورہ مصنوعات و دیگر سلوشنز کراچی میں 27تا30نومبر جاری رہنے والی آئیڈٖیاز 2018میں ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال 5میں موجود پیش کرے گا۔