نقیب اللہ قتل کے2مقدمات کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

نقیب اللہ قتل کے2مقدمات کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کے 2 مقدمات کی سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر سابق ایس ایس پی را ؤانوار، سابق ڈی ایس پی قمر احمد سمیت دیگر ملزمان اور تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان بھی عدالت میں پیش ہوئے ، تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں عدالت نے مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، مفرور ملزمان میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، شعیب عرف شوٹر سمیت 9 ملزمان شامل ہیں ،تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان نے عدالت میں مقدمات کا ضمنی چالان پیش کردیا،عدالت نے تفتشی افسر کو ہدایت کی کہ ضمنی چالان منتظم عدالت میں جمع کرائیں،عدالت نے مقدمہ مدری کے وکیل کو 3 ملزمان کی ضمانت سے متعلق دستاویزات فراہم کردیں،3 ملزمان محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد کی عبوری ضمانت پر 4 دسمبر کو وکلا دلائل دینگے،عدالت نے مقدمے کی مزیدسماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر