سہیل درانی باچا خان کے سچے پیروکار تھے،شاہی سید

سہیل درانی باچا خان کے سچے پیروکار تھے،شاہی سید

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید ،جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے پارٹی ذمہ داراور سوشل میڈیا سیل کے رکن سہیل خان درانی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ مشترکہ تعزیتی پیغام میں پارٹی کے رہنماؤں نے مذید کہا کہ سوشل میڈیا پر سہیل خان درانی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں مرحوم باچا خان بابا کے سچے پیروکار تھے وہ پارٹی پیغام اور اور اکابرین کے نظریات پھیلانے کے لیے شب و روز مصروف عمل تھے سہیل خان درانی کی وفات سے پارٹی ایک مخلص ورکر سے مروم ہوگئی ہے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور پسما ندگان کو صبر جیل عطاء فرمائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر