آئیڈیاز 2018 ،پاک بحریہ کی غیر ملکی مندوبین سے ملاقات

آئیڈیاز 2018 ،پاک بحریہ کی غیر ملکی مندوبین سے ملاقات

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئیڈیاز 2018 کے دوسرے روز وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے غیر ملکی مندوبین سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحر یہ کے مطابق و ائس چیف آف نیول اسٹاف نے اردن، اٹلی، ترکی، پولینڈ اور سری لنکا کے مندوبین سے ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی مندوبین نے خطے میں امن اور طاقت کے توازن کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعاون، بحری امور اور تربیت کے حوالے سے اشتراک پر بات چیت ہوئی۔وائس چیف آف نیول اسٹاف نے غیر ملکی مندوبین سے ملاقاتوں کے بعد مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔وائس چیف آف نیول اسٹاف نے این آر ٹی سی کے نیول ڈویژن کا افتتاح بھی کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر