پیپسی کی جانب سے نوجوان ہیروز کو سراہنے کی غرض سے تقریب

پیپسی کی جانب سے نوجوان ہیروز کو سراہنے کی غرض سے تقریب

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپسی کو پاکستان کی جانب سے نوجوان ہیروز کو سراہنے کی غرض سے ’’بامقصد‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ’’سول سسٹرز پاکستان‘‘ کی بانی اور ایڈیٹر ان چیف کنول احمد نے بتایا کہ کیسے ذاتی آگاہی کے سفر سے ایسا پلیٹ فارم بنانے تک بات پہنچی جہاں خواتین آپس میں مسائل پر بات کرسکیں۔ امل اکیڈمی کے شریک بانی بینجے ولیمز نے بتایا کہ کس طرح کوالیفائید ٹیلنٹ کی تلاش نے ان کو ایک سوشل انٹرپرائز کے قیام تک پہنچایا جہاں یونیورسٹی گریجویٹس کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام کیا جاتا ہے۔’’پولی اور دیگر کہانیاں‘‘ کی شریک بانی آمنے شیخ فاروقی نے اپنے کاروبار کے حوالے سے شرکاء کو بتایا کہ کس طرح وہ پاکستان کے قابل آرٹسٹوں کے تخلیقی کاروبار کو مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ مقامی ثقافت اور کرافٹس کے حوالے سے اپنی مصنوعات لوگوں تک پہنچاسکیں۔ نارق کارپوریش کے بانی عمیر جلیانوالہ نے اپنے کامیابی کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں کالنگ سننے کے عمل نے انہیں اس قابل بنایا کہ وہ ہزاروں افراد کی مضبوطی کا سبب بن سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپسی کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر اور وائس پریزیڈنٹ فرقان احمد سید نے کمپنی کے بامقصد کارکردگی کے حوالے سے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پیپسی کو ہمیشہ اس بات کی اہمیت دیتا ہے کہ کاروبار میں ترقی کے ساتھ معاشرے اور ماحول کی بہتری کیلئے بھی کام ہو۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر