کراچی ،اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

کراچی ،اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

  



کراچی( اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے زیراہتمام ’’نعتیہ مشاعرہ‘‘ کا انعقاد اکادمی کے کراچی دفتر میں کیا گیا جس کی صدارت امریکہ سے آئی ہوئی معروف شاعرہ صوفیہ انجم تاج نے کی۔جبکہ مہمانانِ خاص پروفیسر رضیہ سبحان تھیں۔ اس موقع پرصوفیہ انجم تاج نے اپنے صدارت خطاب میں کہا کہ ماہ ربیع الاول اپنی آمد کے ساتھ اہل ایمان سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ وہ اپنے دلوں میں نبی کریم ﷺ کی سچی محبت کو پیدا کرے حقیقی محبت کو بیدار کرے ظاہری اور رسمی محبت سے ہٹ کر دل وجان سے بنی کریم کو چاہا جائے نبی کریم سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے آپ ﷺ سے محبت کے بغیر ایمان کا مل نہیں ہوتا ۔ مہمان خاص پروفیسر رضیہ سبحان نے کہا کہ ماہ ربیع الاول پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کا مھینہ ہے اس کی مناسبت سے آج کا نعتیہ مشاعرہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اب یہ حضور نبی کریم کی امت کا فرض کہ وہ ساری عمر اس نعمت حصول پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے اور خوشی منائے جیساکہ رب العزت نے حکم دیا ہے ۔ ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں رب العالمین نے محسن انسانیت پیغمبراعظیم کو رحمت مجسم بناکر اس خاکدان عالم میں بھیجا آپ نے اپنی روشن تعلیمات اور نورانی اخلاق کے زریعے دنیا سے نہ صرف کفروشرک اور جھالت کی مھیب تاریکیوں کو دور کردیا بلکہ لہوولعب بدعات ورسومات اور بے سروپا خرافات سے مسخ شدہ انسانیت کو اخلاق و شرافت سنت و شریعت کے زیور سے آراستہ و پیراستہ کردیا۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...