ایک لاکھ پاکستانی سیاحوں کو ویزا جاری کیا جائے گا،ٹھری چوواچتا

ایک لاکھ پاکستانی سیاحوں کو ویزا جاری کیا جائے گا،ٹھری چوواچتا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھائی لینڈ کے کراچی میں تعینات قونصل جنرلThatree Chau veachta ٹھری چوواچتا نے کہا ہے کہ موجودہ سال ایک لاکھ پاکستانی سیاحوں کو ویزا جاری کئے جانے کا امکان ہے ،جبکہ گزشتہ سال80 ہزار سیاحوں نے تھائی لینڈ کا دورہ کیا ،تھائی حکومت کی کوشش ہے کہ ملکی وغیر ملکی سیاحوں کو نئے سیاحتی مراکز کا دورہ کرایا جائے ،وہ بیچ لگژری ہوٹل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے بھی گفتگو کی ،ایک سوال کے جواب میں تھائی قونصل جنرل نے کہا کہ چین پاکستا ن اقتصادی راہداری سی پیک کا ہم جائزہ لے رہے ہیں ،اس میں شامل ہونے کا فیصلہ ہماری حکومت کریگی ،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 1.4 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی ہے ،جس میں تھائی لینڈ کی ایکسپورٹ 1.2 ارب ڈالر ہے ،انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پاکتان کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے،پاکستان کے ساتھ تھائی لینڈ کے تعلقات 1951 میں قائم ہوئے تھے،جس میں روز بروز گرم جوشی بڑھ رہی ہے،انہوں نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مٹن پلاؤ ،مینگو شیک ،لسی وغیرہ پپسند کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں تعیناتی کو ایک ماہ کا عرصہ ہوا ہے ،کراچی اچھا شہر ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مراکز ٹیکسلا ،گندھارا ،اور نادرن ایریاز کو سیاحوں کے لئے مزید بہتر مقام بنایا جاسکتا ہے،ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے کہا کہ کراچی میں حالات بہتر ہونے کی وجہ سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ،ماضی کے مقابلے میں آج ہوٹلوں میں زیادہ رش پایا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے زیادہ غیر ملکی پاکستان اور خاص کر کراچی میں آتے ہیں ،آواری گروپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ مختلف تقریبات کا انعقاد کرتاہے،عشائیے میں سفارتکاروں ،مختلف ائیر لائنز سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام اور اہم شخصیا ت نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...