آئیڈیاز 2018:جدید جاسوس طیارہ شہہ پیش کردیا گیا

آئیڈیاز 2018:جدید جاسوس طیارہ شہہ پیش کردیا گیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں پاکستان کا تیار کردہ جدید جاسوس طیارہ شہہ پیش کردیا گیا ہے۔نمائش میں ترکی، روس، چین سمیت مختلف ممالک کی دفاعی مصنوعات کے اسٹالز پر جدید چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں میں شرکاء کی دلچسپی نظر آئی۔نوجوانوں نے مختلف رائفلوں اور پستولوں کو دیکھا اور تصاویر بنوائیں۔کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز میں موجود جے ایف تھنڈر طیاروں کے بلاک 2 کو شہید راشد منہاس نشان حیدر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔جے ایف تھنڈر طیاروں کی خاصیت یہ ہے کہ فیول ختم ہونے کی صورت میں ہوا میں ہی فیولنگ کی جاسکتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...