ہنگو میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ، بارودسے بھرے 9تھیلے برآمد

ہنگو میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ، بارودسے بھرے 9تھیلے برآمد

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیاب کاروائی ۔ حساس ادارے کی اطلاع پر اپر اورکزئی علاقہ پلاخیل سے فورسز نے پہاڑی ٹھکانے سے بارودی مواد کے بھرے ہوئے 9تھیلے بر آمد کر کے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی ۔ بارود سے بھرے 9عدد 20 کلوگرام تھیلے میں مجموعی طورپر 180کلوگرام بارودی مواد موجودتھے ۔ سیکیورٹی زرائع تفصیلات کے مطا بق سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کاروائی میں اپر اورکزئی پلاخیل میں تخریب کاروی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی سیکیورٹی زرائع کے مطا بق کہ علاقہ اپر اورکزئی پلا خیل کے پہاڑی مشتبہ ٹھکانوں سے سیکیورٹی فورسز نے حساس ادارے کی بر وت اطلاع پر کامیاب کاروائی کر تے ہوئے ا معلوم شر پسندوں کی جا نب سے چھپایا گیا ۔ 180کلو گرام بارودی مواد بر آمد کر کے قبضہ میں لے لیا ۔ جبکہ مذکورہ علاقہ میں فورسز کا سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...