چارسدہ، ضمنی بلدیاتی انتخابات، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا مشترک لڑنے کا فیصلہ

چارسدہ، ضمنی بلدیاتی انتخابات، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا مشترک لڑنے کا ...

  



چارسدہ (بیور و رپورٹ )چارسدہ ضمنی بلدیاتی الیکشن جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام نے مشترکہ طورپر لڑنے کا فیصلہ کردیا ۔اتحاد میں شمولیت کے لیے دیگر پارٹیوں کو بھی شمولیت کی دعوت دی جائیگی اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع چارسدہ اور جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ذمہ داران کا باقاعدہ اجلاس ہوا جسمیں جماعت اسلامی کے محمد ریاض خان ،حاجی سمیع اللہ ،شاہ حسین ،قاری سیف الرحمان اکبر دوست جبکہ جی یو آئی حاجی عبد الرشید ،حاجی عبد الرحمان نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلے کیا گیا ضمنی بلدیاتی الیکشن میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائیگی ۔اور دونوں مذہبی جماعتیں اپنے مشترکہ امیدوار مختلف یونین کونسل میں فائنل کریں گے ۔جماعت اسلامی کے ضلعی ترجمان کے مطابق دوسری سیاسی پارٹیوں کو بھی اس اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی جائیگی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول