رستم میں بد قماش عناصر کیخلاف سرچ آپریشن ، متعدد مشتبہ گرفتار

رستم میں بد قماش عناصر کیخلاف سرچ آپریشن ، متعدد مشتبہ گرفتار

  



رستم( تحصیل رپورٹر)تھانہ رستم کے حدود میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری، آپریش کے دوران کئی گھروں کو سرچ کیا گیا،غیر قانونی اسلحہ سمیت کئی مشتبہ افراد گرفتار،غیر قانونی موٹرسائیکلیں بھی برآمد۔ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر رورل ڈی ایس پی محمد اعجازخان اورایس ایچ او تھانہ رستم گوہر علی خان کی نگرانی میں تھانہ رستم کے علاقوں لنڈی اور بادام میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 150 گھروں کو سرچ کیا گیا سرچ کرنے کے موقع پر 25 مشتبہ افراد سمیت انکے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف، بارہ عدد رائفل، پانچ بندوق ، گیارہ عدد پستول اور چار سو عدد کارتوس برآمد کرلئے انکے ساتھ غیرقانونی 22 عدد موٹر سایئکلیں پکڑ کر تین عدد سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا ڈی پی او مردان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکش پلان کے تحت ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے جس کے دوران پورے ضلع کو ہر قسم جرائم سے پاک کرینگے۔۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول