وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کا اسلام آبا د میں جاپانی سفیر سے ملاقات

وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کا اسلام آبا د میں جاپانی سفیر سے ملاقات

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر معدنیات خیبر پختونخواڈاکٹر امجد علی خان نے بدھ کے روز اسلام آباد میں جاپان کے سفیر سے ملاقات کی اور ان سے خیبر پختونخوامیں پائے جانے والی معدنیات سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔ سیکرٹری معدنیات خائستہ رحمان اور ڈائریکٹر جنرل معدنیات منتظر خان کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر معدنیات نے جاپانی سفیر کو خیبر پختونخوامیں پائے جانے والی معدنیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں جاپانی سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوامیں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے جاپانی سفیر کو بتایا کہ خیبر پختونخوامیں معدنیات کے بیش بہا ذخائر موجود ہیں اور یہاں پر سرمایہ کاری کے بہتر مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے جاپانی سفیر کو جدید مشینری کی فراہمی کے بارے میں بھی بات کی۔جاپانی سفیرنے اس موقع پر وزیر معدنیات کو بتایا کہ وہ جاپانی سرمایہ کاروں کو خیبر پختون خوا میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرینگے تاکہ ان قدرتی وسائل سے استفادہ کیا جاسکے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...