وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں امن وامان اور معاشی صورتحال سمیت دیگر امور زیربحث آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ پاک افغان سرحد پرباڑ اورلائٹنگ کے مرحلے کی منظوری دے گی، وزارت تجارت کی نئی نیشنل ٹیرف پالیسی بھی منظور کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان کےلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا جبکہ مختلف اداروں میں ممبرزاور ڈائریکٹر ز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں امن وامان اور معاشی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی، حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پر وزیراعظم کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد