احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں معزز جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر آج حتمی دلائل دیں گے۔

عدالت میں گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کو تحریری سوال نامہ فراہم نہ کرنے اور پہلے دفاع کو حتمی دلائل دینے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے نیب کی دونوں درخواستوں کومسترد کردیا تھا۔

احتساب عدالت کی جانب سے گزشتہ روز نواز شریف کو 342 کے تحت بیان قلمبند کروانے کےلئے سوال نامہ فراہم کردیا گیا تھا۔ نواز شریف کو دیا گیا سوال نامہ 62 سوالات پر مشتمل ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد