’طاہر داوڑ کو بھوکا پیاسا رکھا گیا، تشدد بھی ہوا‘پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

’طاہر داوڑ کو بھوکا پیاسا رکھا گیا، تشدد بھی ہوا‘پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار
’طاہر داوڑ کو بھوکا پیاسا رکھا گیا، تشدد بھی ہوا‘پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ شہید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی ، رپورٹ کے مطابق طاہر داوڑ کو کئی دن تک بھوکا پیاسا رکھا گیا اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔

نجی اخبار جنگ نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کے جسم پر گولی کا نشان نہیں، جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ تشدد سے بازو اور پاو¿ں کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طاہر داوڑ کا معدہ خالی تھا اور ان کو کئی دن بھوکا پیاسا رکھا گیا، ایس پی کی موت لاش ملنے سے چند روز قبل ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے، جو رپورٹ لینے پشاور آئی تھی۔

واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا پوسٹ مارٹم خیبر میڈیکل کالج پشاور میں کیا گیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...